جوبائیڈن کی غلطی نہ دہرائیں:حماس کا ٹرمپ کیلئےپیغام
جوبائیڈن کی غلطی نہ دہرائیں،امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر غزہ فلسطینیوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم حماس کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔
حماس کےترجمان نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کےبارےمیں ہماری پوزیشن کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہ فلسطینی عوام،انکےجائزحقوق اوران کے منصفانہ مقصد سے متعلق کیا مؤقف اختیارکرتےہیں اورکیا عملی کام کرتےہیں۔
حماس کی جانب سےجاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ جوبائیڈن کی غلطی نہ دہراتے ہوئے امریکا کےنئےصدرکو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کومسترد کرتے ہوئے خود امریکی برادری کی آوازوں کو سننا چاہیے۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل370 کی بحالی کیلئےقرارداد منظور
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ نئی امریکی انتظامیہ کواس بات کابھی احساس کرنا چاہیے کہ فلسطینی اسرائیل کے ناجائز قبضےاورجارحیت کامسلسل مقابلہ کررہے ہیں۔
ترجمان حماس نےیہ بھی کہا کہ نئےامریکی صدر کواس بات کا بھی ادراک ہونا چاہیے کہ فلسطینی کسی بھی ایسےحل کوقبول نہیں کریں گےجو اُن کے حقوق کو تلف یا کم کرتا ہے۔
حماس کےپولیٹیکل بیورو کےباسم نعیم نےصیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم کرنےکامطالبہ کرتےہوئےکہا کہ اسرائیل کےلیےامریکا کی یہ حمایت فلسطینیوں کے مستقبل اور خطےکےامن کو خطرےمیں ڈالتی ہے۔
یاد رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران متعدد بارمشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور غزہ کی جنگ کےخاتمےکی بات کرچکے ہیں۔