اسموگ کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ، پروازیں بھی متاثر

پنجاب میں اسموگ کی بد ترین صورت حال کے باعث آج بھی مختلف ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جب کہ ریل سروس بھی متاثر ہے۔

فلائٹ شیڈول کےمطابق پنجاب میں دھند کے باعث آج بھی ملتان اور فیصل آباد کی 3 پروازیں متبادل ائیر پورٹ پر منتقل کی گئیں اور جب کہ 2 منسوخ ہوگئیں۔

جدہ ملتان کی غیرملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں،دبئی ملتان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کراچی میں اتارلی گئی جب کہ کراچی ملتان کی پرواز کو لاہور میں لینڈ کرایاگیا۔

اس کےعلاوہ شارجہ فیصل آباد کی غیرملکی ائیر لائن کی پرواز لاہور میں اتاری گئی جب کہ ملک بھر میں کل 36 ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

دوسری جانب دھند اور اسموگ کےباعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہے۔

ریلوے حکام کا بتاناہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانےوالی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی،کوئٹہ سے پشاور جانےوالی رحمان بابا ایکسپریس کی روانگی بھی 5 گھٹنے تاخیر کا شکار ہےجب کہ لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس 8 گھنٹےتاخیر کا شکار ہے۔

کراچی ایئرپورٹ خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

ریلوے حکام کےمطابق کراچی سے سیالکوٹ جانےوالی علامہ اقبال ایکسپریس اور لالہ موسیٰ سے کراچی جانےوالی ملت ایکسپریس دونوں 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جب کہ کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔

Back to top button