انگلینڈ کے اوپنربین ڈکٹ نے21 سال پراناریکارڈ توڑ دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کےچوتھے میچ میں انگلینڈکےاوپنر بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا21 سال پراناریکارڈ توڑ دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے بین ڈکٹ کے165 رنز کی بدولت351 رنز بنائے۔بین ڈکٹ کی شاندار اننگز میں3 چھکے اور17 چوکے شامل تھے۔
اس اننگز کی بدولت اوپنر بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔بین ڈکٹ چیمپئنزٹرافی میں سب سےانفرادی اننگزکھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہک اس سے قبل نیوزی لینڈکے ناتھن آسٹل نے 2004 میں امریکا کے خلاف 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
