بچوں کی امتحانات میں کامیابی کیلئے ورزش ضروری قرار

بچوں کے امتحانات میں اچھے نمبروں سے کامیابی کے لیے وزرش کو ضروری قرار دے دیا گیا ہے،
ماہرین صحت کے مطابق بچوں کے تندرست جسم اور صحت مند دماغ کے لیے ورزش انتہائی ضروری ہے، اس سے نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ استدلالی قوت بھی بڑھتی ہے۔
خاص طور پر بچوں میں ورزش سے ریاضی، زبان سیکھنے اور دیگر علوم یں بہتری کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔
یونیورسٹی آف جنیوا کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں 200 کے قریب بچوں کو دو گروہوں میں تقسیم کرکے ان کا سروے کیا، ان کا مقصد تھا کہ جسمانی سرگرمی اور تعلیمی صلاحیت کے درمیان تعلق کو سمجھا جائے۔