ماہرین نے موٹاپےکوبیماریوں کی بڑی وجہ قرار دیدیا

عالمی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بیماریوں اور موٹاپے میں مبتلا ہوتی جا رہی ہے۔ موٹاپا ایک عام خاموش بیماری ہے جو قبل ازوقت اموات میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق  گزشتہ دہائی کے دوران موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح اب بیماریوں کی ایک بڑی وجہ بن چکی ہے، جس کے بعد ماہرین نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیکل جرنل دی لانسٹ میں گلوبل برڈن آف ڈیزیز کے زیر عنوان شائع ہونے والی تحقیق میں اس حوالے سے اعداد و شمار کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران طبی منظر نامے میں ایک بہت بڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

محققین نے نوٹ کیا کہ فضائی آلودگی، تمباکو نوشی اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری لاحق کرنے والے رسک فیکٹرز میں مبتلا افراد کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم بلڈ شوگر (ذیا بیطس) اور موٹاپے کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے خطرے میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اور بڑے پیمانے پر اقدامات نہ کیے گئے تو اس مسئلے پر قابو پانا ایک جنریشن آگے جاسکتا ہے۔

Back to top button