ایف بی آر کو90ارب کے شال فال کاسامنا

ایف بی آرکورواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں درپیش90ارب روپےکےریونیو شارٹ فال کےباعث مزیدٹیکس اقدامات کاامکان ہےاوراس متوقع منی بجٹ کے تحت130ارب روپےکےہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویززیرغور ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ ایف بی آرکوریونیو شارٹ فال کاسامناہےاوراگراضافی ریونیو حاصل نہیں ہوپاتاتواس صورت میں رواں مالی سال منی بجٹ آنےکاامکان ہے۔

ذرائع کےمطابق مشروبات یاشوگر ڈرنکس پر5فیصدایکسائزڈیوٹی بڑھانے کی تجویزدی گئی ہےجس سےحکومت کوماہانہ دواعشاریہ3ارب روپےاضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپےفی لیٹراضافےکاامکان

اس کےعلاوہ مشینری کی درآمد پرایک فیصد یڈوانس ٹیکس سےماہانہ دوارب روپے حاصل ہوں گےجبکہ صنعتی خام مال کی درآمد پرایک فیصدایڈوانس انکم ٹیکس سےماہانہ ساڑھےتین ارب،کمرشل امپورٹرزپرایک فیصد ٹیکس سےماہانہ ایک ارب حاصل ہونےکاامکان ہے۔

Back to top button