پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپےفی لیٹراضافےکاامکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپےفی لیٹرتک اضافےکاامکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافےکےباعث پاکستان میں بھی16اکتوبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپےفی لیٹرتک اضافےکا امکان ہے۔پیٹرول کی قیمت3روپے95پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔

15اکتوبر کو سمری ارسال کی جائے گی

 اوگرا14اکتوبرکوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےحوالےسےاپنی ورکنگ مکمل کرے گا۔اورآئندہ15روزکےلیےنئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کرےگا۔ وزارت خزانہ15اکتوبرکو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کرےگی۔

پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا : ورلڈ بینک

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں10روپے26 پیسےفی لیٹرتک اضافے کاامکان ہے۔عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت79.27 ڈالرفی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ ہفتےخام تیل کی قیمتوں میں مزیداضافےکاامکان ظاہرکیا جا رہا ہے

پی ٹی آئی کااحتجاج ملتوی کرنیکا فیصلہ عمران خان سےملاقات پرمشروط

30ستمبر کوپیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی تھی؟

واضح رہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں30ستمبرکوکمی کی گی تھی۔پیٹرول کی قیمت میں2روپے07پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل3روپے40پیسےسستاہوگیاتھا۔پیٹرول کی نئی قیمت 247روپے3پیسےفی لیٹر،ڈیزل کی نئی قیمت246روپے29پیسےہوگئی تھی۔یکم جون سےیکم اکتوبر2024 تک پیٹرول کی قیمت میں21روپے23 پیسےفی لیٹرکمی کی گئ تھی۔اس کےعلاوہ یکم جون سےیکم اکتوبر2024تک ڈیزل18روپے67پیسے فی لیٹر سستاہوا تھا ۔

Back to top button