بجلی کمپنیوں کےبورڈز کی تحلیل کیلئےقانونی رکاوٹ ختم،آرڈیننس جاری

سرکاری ملکیتی اداروں سےمتعلق ترمیمی آرڈیننس سے سرکاری بجلی کمپنیوں کےبورڈزکو تحلیل کرنے کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹ ختم ہو گئی۔،صدرمملکت کی منظوری سے سرکاری ملکیتی اداروں سےمتعلق ترمیمی آرڈیننس 2024 جاری کردیاگیا۔

وفاقی حکومت نےسرکاری اداروں کےبورڈ ارکان کوہٹانے کے لیےقانونی پیچدگیاں دورکردیں۔آرڈیننس کا اطلاق بجلی کمپنیوں سمیت تمام سرکاری اداروں کے بورڈز پر ہوگا۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے آرڈیننس کا اطلاق فوری طور پر کردیا۔

آرڈیننس کے مطابق وفاقی حکومت کو بورڈز ارکان کو ہٹانے کا اختیار ہوگا،وفاقی حکومت بورڈ نامینیشن کمیٹی کی سفارش پر بورڈ ارکان کو ہٹاسکے گی،سرکاری اداروں کے بورڈ ارکان کی کارکردگی کوجانچا جائے گا،بورڈ نامینیشن کمیٹی بورڈ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ اور جانچ پڑتال کریں گے۔

صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

 

آرڈیننس کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پروفاقی حکومت کوبورڈ ارکان کو ہٹانے کی سفارش کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے آرڈیننس جاری کرنے کے لیے سرکولیشن پر سمری کی منظوری دی تھی۔

Back to top button