گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے خوشحالی آئے گی، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے خوشحالی آئے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین کی ملاقات، گلگت -بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ کی ضرورت پر زور دیا۔وفد نے صدر مملکت کو گلگت-بلتستان کی ترقیاتی اور مالی ضروریات بارے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی بھی شرکت

وزیر اعلیٰ گلگت -بلتستان گلبر خان ، گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

صدر مملکت آصف زرداری کاکہنا تھا کہ  گلگت-بلتستان کے عوام کو دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت، تعلیم اور سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

صدر مملکت نے گلگت میں ہوائی اڈے کو وسعت دینے ، گلگت-بلتستان کی ترقی کیلئے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آصف زردری کاکہنا تھا کہ  گلگت -بلتستان چین کے سنگم پر واقع ہے۔گلگت-بلتستان میں بے پناہ وسیع اقتصادی صلاحیت موجود ہے ،گلگت-بلتستان کی اقتصادی صلاحیت سے عوامی مفاد میں استفادہ کیا جانا چاہیے ۔دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا معاملہ مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا۔

عدت نکاح کیس : سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

 

وفد نے کہا کہ سہولت پروگرام کے بند ہونے سے گلگت-بلتستان کے کے لوگ ہیلتھ انشورنس کی خدمات حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز دی ۔

وفد نے گلگت-بلتستان کی ترقی ، مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت نے وفد کو گلگت-بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

Back to top button