زرمبادلہ کے ذخائر11کروڑ93لاکھ ڈالر کااضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 11 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری  کی گئی۔9اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 9 ارب 27 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت مستحکم

سٹیٹ بینک کے مطابق  زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 64 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

Back to top button