سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پیپلز پارٹی میں شامل

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

پیر کے روز زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور سے ان کی ملاقات ہوئی، جس میں گورنر پنجاب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ضیا النجار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق سردار تنویر الیاس کے ساتھ علی شان سونی اور احمد صغیر نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ "کشمیر کاز کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں اور کاوشیں بے مثال ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس پلیٹ فارم کو چُنا۔”

ایران اسرائیل جنگ بندی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

فریال تالپور نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ "جب بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے تو آزاد کشمیر میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی کا خواب بھی حقیقت کا روپ دھارے گا۔”

Back to top button