امریکا نے دوبارہ جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی، تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد جاری اپنے پہلے بیان میں میجر جنرل پاکپور نے ملتِ ایران اور شہدا کے اہلِ خانہ کو فتح و کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے امریکی صدر کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "اگر ٹرمپ نے دوبارہ ایران کے خلاف کوئی جارحانہ قدم اٹھایا، تو ہم اسے سخت ترین ردِعمل دیں گے۔”
اسرائیل کا ایران سے جنگ بندی کا باضابطہ اعلان
واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
پاکستانی وقت کے مطابق، ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔