فرانس،نایاب تاریخی سِکّے لاکھوں ڈالر میں نیلام

فرانس نےنایاب تاریخی طلائی سکّوں کے ایک ذخیرے کو لاکھوں ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔
فرانس کے علاقے کیسٹیلونیز کے رہائیشی پال نارس نے اپنی پوری زندگی سونے کے یہ سکّے جمع کیے۔ ان کا انتقال گزشتہ برس 89 سال کی عمر میں ہوا۔سونے کے سکّوں کا یہ ذخیرہ فرانس میں ایک گھر کی دیواروں سے مالک کے انتقال کے بعد دریافت ہوا تھا۔
سکّوں کے ماہر تھیئری پرسی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے تعداد اور معیار کے اعتبار سے اتنے بڑے ذخیرے کی فروخت نہیں دیکھی ہے۔
سِکّوں کا یہ ذخیرہ پیرس میں موجود ایک نیلام گھر بوسین لفیور میں 34 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔ان سِکّوں میں 336 قبلِ مسیح سے 323 قبلِ مسیح کے دور کے سلطنتِ مقدونیا کے قدیم سِکّوں کے ساتھ فرانسیسی بادشاہوں لوئی چہاردہم، لوئی پانزدہم اور لوئی شانزدہم کے دور کے سِکّوں کی تقریباً مکمل سیریز شامل ہے۔