ہیٹ ویوز سے دماغی صحت متاثرہونےکاخدشہ

ماہرین صحت کاکہناہے کہ ویسے تو ہیٹ ویوز سے جسمانی صحت پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر اس سے دماغی صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
جی ہاں واقعی ہیٹ ویوز سے ڈپریشن اور انزائٹی جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تحقیق میں ہیٹ ویوز اور دماغی صحت کے مسائل کے درمیان مضبوط تعلق کو دریافت کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات صرف جسم تک محدود نہیں بلکہ اس سے دماغی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں 10 سے 18 سال کی عمر کے لگ بھگ 20 ہزار افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
یہ سب چین کے متعدد خطوں سے تعلق رکھتے تھے اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہیٹ ویوز سے دماغی صحت پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ہیٹ ویوز کا زیادہ سامنا ہونے سے ڈپریشن، انزائٹی یا دونوں مسائل سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔