غزہ ،حماس نے اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنالیا

حماس کی القسام بریگیڈ کے جانبازوں نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کو اپنی جانب راغب کیا اور اپنے جال میں پھنسا کر متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

حماس کی القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنی اس کامیابی کی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کو لالچ دے کر ایک سرنگ کی تلاشی پر اکسایا۔

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس پھر ڈی لسٹ

ابوعبیدہ کے بقول اسرائیلی فوجی اس سرنگ کو القسام جانبازوں کا ٹھکانہ سمجھ کر جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کی نیت سے پہنچے جہاں ہمارے جانباز پہلے ہی سے گھات لگائے ان کے منتظر بیٹھے تھے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ متعدد کو زخمی حالت میں قیدی بنالیا گیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے القسام کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کوئی اہلکار حماس کا قیدی نہیں بنا۔

Back to top button