جرمن وزیر خارجہ کورونا کا شکار،دورہ پاکستان مختصر کر دیا

پاکستان کے دورہ پرآئی جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کورونا کا شکار ہو گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ مختصر دیا ہے۔

اسلام قبول کرنے والے مشہور کورین گلوکار کی پاکستان آمد

جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق منگل کو پاکستان پہنچنے کے کچھ دیر بعد وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے قبل انالینا بیئربوک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد باہمی پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔

اس حوالے سے جرمن وزارت خارجہ نے بتایا کہ دوپہر کے کھانے کے بعد وزیر خارجہ کو محسوس ہوا کہ ان کے ذائقے کی حس غائب ہو گئی ہے جبکہ صبح ہی ان کا ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوا تھا جو منفی آیا تھا۔

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پرپاکستان کے دورے پر آئی تھیں ، جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان کے بعد یونان اور ترکی کے دورہ پر روانہ ہونا تھا۔

جرمن وزیر خارجہ نے منگل کی صبح بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے بھی ملاقات کی تھی اور دفتر خارجہ میں پودا بھی لگایا تھا۔

Back to top button