ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کرانے جارہے ہیں : چیف جسٹس

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کرانے جارہے ہیں،جو عدالتی افسران رضاکارانہ 2 تا 5 کام کریں گے ان کی تنخواہ 50 فیصد بڑھائی جائےگی۔

اسلام آباد میں عدالتی رپورٹرز سے گفتگو کرتےہوئے چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ عوام پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تناؤ میں ہیں، اللہ کرےگا سب ٹھیک ہوجائے گا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ جبری گمشدگیوں کےمقدمات پر ادارہ جاتی رد عمل سے متعلق قومی عدالتی پالیسی میں غور ہوگا،وکلا کو بلاکر پوچھا ہے، حکومت کا ابھی تک رد عمل نہیں آیا۔

ان کاکہنا تھاکہ آئی ایم ایف وفد کا زور تھا کمرشل معاملات کو ترجیجی بنیادوں پر رکھیں،ضلعی عدلیہ میں ڈبل شفٹ متعارف کرانے جارہے ہیں،جو عدالتی افسران رضاکارانہ 2 تا 5 کام کریں گے ان کی تنخواہ 50 فیصد بڑھائی جائےگی۔

انہوں نے کہاکہ ترکیے نے نظام انصاف کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا، ترکیے کے ساتھ بھی ٹیکنالوجی استعمال کےحوالے سے ایم او یوز سائن کیے، توقع ہے چین،ترکیے ایران، بنگلہ دیش سے پاکستانی عدلیہ کے تعلقات کو ادارہ جاتی شکل دی جائےگی۔

انہوں نےکہا کہ میرےایک ہفتے کے دورے کا مقصد صرف یہی تھاکہ پاکستان کی عدلیہ ان ملکوں کی طرح ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہتر ہو،اےآئی کے استعمال کےلیے پہلے پورا بندوبست ہونا چاہیے۔

مخصوص نشستوں کا کیس : نظرثانی کی درخواستیں کثرت رائے سے منظور، دو ججز کا اختلاف


چیف جسٹس نے کہاکہ ہائی کورٹس میں سپریم کورٹ سے بہتر ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے،سپریم کورٹ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی سطح ہائی کورٹس سے کم ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال کےلیے اقدامات کیے، اب تک سافٹ کاپی اورتین ہارڈ کاپیاں جمع ہوتی تھیں لیکن 15 جون سے 31 جولائی تک پیپر لیس کورٹ روم کی طرف جارہے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ اس وقت زیر التوا مقدمات کم ہوکر 56 ہزار تک آ گئےہیں،کرمنل مقدمات کے لیے 3 بینچ بنا دیے ہیں،ڈیتھ اپیلوں اور عمرقید کی سزاؤں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹارہے ہیں۔

Back to top button