عوام کےساتھ ملکرعوامی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاالراضی میڈیکل سینٹر لانڈھی میں کارکنان و میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ اس وقت پورے پاکستان میں غریب ، تنخواہ دار طبقے اور مڈل کلاس طبقے کی آواز صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ہے۔ ہم عوام کے ساتھ مل کر عوامی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں 15 دن کا دھرنا دیا جس میں بچے ، بوڑھے ،جوان اور مرد وخواتین نے سپورٹ فراہم کی۔جماعت اسلامی کے تحت حق دو عوام تحریک جاری ہے اس سلسلے میں ممبر ساز مہم چلائی جارہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم کا حصہ بنیں اور جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں۔جماعت اسلامی تمام لسانی اکائیوں کو جوڑنے والی جماعت ہے۔کراچی کے عوام کو لسانیت و عصبیت کی سیاست میں جھونکا کیا گیا۔جماعت اسلامی نے تمام لسانی اکائیوں کو جمع کرکے اکٹھا کیا اور عوامی ایشوز پر آواز بلند کی ہے۔
پاک برطانیہ تعلقات تاریخ ،ثقافت،مشترکہ مقاصدپرمبنی ہیں،اسحاق ڈار
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنما عوامی نمائندے ہیں جو عوام کے درمیان میں ہی رہتے ہیں۔ملک کی پولیٹیکل پارٹیوں کا مسئلہ پانی ، بجلی ،گیس اور پیٹرول ودیگر بنیادی مسائل ہے ہی نہیں۔ مسائل کے حل کے لیے ان گرتی ہوئی دیواروں کو ایک طاقت ور دھکا دینے کی ضرورت ہے۔ملک میں جاگیردار اور سرمایہ کا طبقہ اور ڈکٹیٹروں کے آلہ کار طبقہ اور عدلیہ کے ججز کا طبقہ ملک پر مسلط ہے۔ان تمام طبقات سے وابستہ لوگوں کی بڑی بڑی جاگیرداریں ہیں جن پر ٹیکسز نہیں لگائے جاتے۔