پاکستان نیوی نےیومِ بحریہ انتہائی عقیدت اور ملی جذبے سےمنایا

پاکستان نیوی کی جانب سے یومِ بحریہ انتہائی عقیدت اور ملی جذبے سے منایا۔

یوم بحریہ کی تقریبات کا آغاز پاکستان نیوی کی تمام مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہوا۔8ستمبر 1965کوآپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ ‘دوارکا” پر حملہ کر کے ہندوستانی ریڈار اسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا۔

پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران بحر ہند میں اپنا راج اور دبدبہ قائم رکھا اور 5 گنا بڑی بھارتی بحریہ کو بھارتی بندرگاہ میں مفلوج کر دیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کی تاریخ کا سنہرا باب ہے جو ہمارے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جذبوں کی یاد دلاتا ہے۔پاکستان بحریہ خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔پاک بحریہ ملکی بحری دفاع کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دور حاضر کے جدید جنگی جہازوں، آبدوزوں اور میری ٹائم ایئر کرافٹس کو اپنے بحری بیڑے میں شامل کر رہی ہے۔

 ملکی دفاع اورامن میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار  ہے، آصف زرداری

نیول چی فنے کہا کہ آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز ، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیر دفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔

Back to top button