ملکی دفاع اورامن میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار  ہے، آصف زرداری

صدرمملکت آصف زرداری کاکہنا ہے کہ ملکی دفاع اور علاقائی امن کے فروغ میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار  ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا یومِ بحریہ پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیغام میں دفاع وطن میں پاک بحریہ کے کردار ، افسروں اور جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا۔

صدرمملکت نے کہا کہ 1965کی جنگ میں دشمن کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔پاک بحریہ ملک کو درپیش روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ایک مضبوط بحریہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔

صدر مملکت نےپاک بحریہ کو مزید جدید اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان نیوی نےیومِ بحریہ انتہائی عقیدت اور ملی جذبے سےمنایا

آصف زرداری نے کہا کہ ملکی دفاع اور علاقائی امن کے فروغ میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار  ہے۔پاکستان کے بحری مفادات اور حدود کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر وقت تیار ہے۔قوم پاک بحریہ، اُسکے جوانوں کی بہادری، لگن اور جذبہ حب الوطنی پر فخر کرتی ہے۔پاک بحریہ کے ہیروز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

Back to top button