پاک فوج کا جارحیت کامنہ توڑ جواب،8افغان طالبان ہلاک،16زخمی

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،8افغان طالبان ہلاک اور 16زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔اطلاعات کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ16  زخمی کر دیے گئے۔ہلاک ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کا اسلام آبادمیں پاور شو،شرکاکا عمرا ن خان کی رہائی کا مطالبہ

ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے7ستمبر  کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

Back to top button