پی ٹی آئی کا اسلام آبادمیں پاور شو،شرکاکا عمرا ن خان کی رہائی کا مطالبہ

تحریک انصاف کی جانب سے اسلام  آباد میں پاور شو،شرکا کی جانب سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیاگیا۔

رہنماتحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہاکہ ایک انقلاب دس اپریل کو آیا تھا، ایک آٹھ فروری کو اور ایک آج آٹھ ستمبر کو آیا ہے۔ یہ قوم اڈایالہ جیل میں بیٹھے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔

رہنماتحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ  ‏عمران خان ایک چٹان کی طرح کھڑا ہے، جابر نے اُسے جیل میں بند کیا لیکن کوئی جیل اتنی بڑی نہیں جو عمران خان کو روک سکے، عمران خان کے سحر کو روک سکے، جذبے کو روک سکے، عمران خان آپ کےدلوں میں بستا ہے ہے۔‏آپ چراغ مصطفوی کے امین ہیں آپ جبر کا سامنا کررہے ہیں۔ وقت کے جابروں نے 8 فروری کو ڈاکہ ڈالا‏آج کا اجتماع پاکستان میں موجود ہر جابر اور فاسق کیلئے کافی ہے، عمران خان ایک چٹان کی طرح کھڑا ہے، جابر نے اُس کو جیل میں بند کیا، لیکن کوئی جیل اتنی بڑی نہیں جو عمران خان کے سحر اور جذبے کو روک سکے، عمران دلوں میں بستا ہے

مخدوم زین قریشی نے کہا کہ ‏قوم نے آج ایک چیز دوبارہ ثابت کردی ہے کہ 8 فروری کو بھی تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت تھی اور آج 8 ستمبر کو بھی سب سے بڑی جماعت ہے۔

رہنماتحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ آج میرا بھائی مراد سعید ، قاسم سوری اور شہریار آفریدی سٹیج پر نہیں ہے بتاؤ کس جرم میں انہیں جلا وطن ہونے پر مجبور کیا گیا،کیا پاکستان سے محبت کرنا جرم ہے ،اگر یہ جرم ہے تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے ۔

پختونخواملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کو لاکھوں افراد کی حمایت حاصل ہے،کبھی بھی پاکستان میں کسی تحریک کو اتنی بڑی حمایت نہیں ملی،موجودہ حکومت چوری اور ڈاکے کی حکومت ہے۔اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا تو ہم پورے ملک میں تحریک چلائیں گے۔نہ ہمارا راستہ فوج روک سکتی ہے نہ پولیس۔

 پاک فوج کا جارحیت کامنہ توڑ جواب،8افغان طالبان ہلاک،16زخمی

صاحبزادہ حامد رضا کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھاکہ آج ثابت ہو گیا پاکستان کے حکمران اور اسٹیبلشمنٹ صرف عوام ہیں۔اگر بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل کرنا ہے تو ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا۔ہم بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونے دینگے، پی ٹی آئی کا ہر کارکن شیر ہے،ہم قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، اگر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ غلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم جواب دے گی، لاکھوں کا سمندر چیف جسٹس پر عدم اعتماد کرتا ہے۔

Back to top button