حزب اللہ نے صیہونی فوج کی تنصیبات پر راکٹ برسادیئے

حزب اللہ نے صیہونی فوج کی تنصیبات پر راکٹ برساکر اسرائیل کوحملے کاجواب دیدیا

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے طبی عملے کی شہادت کے جواب میں فلق میزائلوں سے کریات شمونہ بسالیہ کی بستی پر متعدد راکٹس برسائے ہیں

راکٹس صیہونی بستی اور اسرائیلی فوج کی تنصیبات کے قریب گرنےسے سائرن بجنے لگے اور ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی۔

حملے کے بعد اسرائیل نے کہا کہ حزب اللہ کے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تاہم چند ایک راکٹس گرے تھے جس سے ہمارا کوئی نقصان نہیں ہو سکا۔

 اسرائیل میں غزہ جنگ کیخلاف 7لاکھ افراد کااحتجاج

 رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان میں آگ بجھانے میں مصروف شہری دفاع کی ٹیم کو نشانہ بنایا۔ جس سے 3 پیرا میڈیکس شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

Back to top button