اسرائیل میں غزہ جنگ کیخلاف 7لاکھ افراد کااحتجاج

اسرائیل میں غزہ جنگ کیخلاف 7لاکھ افراد حکومت کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔

 تفصیلات کے مطابق شرکا کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ جنگ کے 11ماہ مکمل ہوچکے میں مگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے یرغمالیوں کو رہا نہیں کروایا۔

اسرائیل کی تمام ہی بڑی شاہراہیں آج احتجاجی مظاہرین سے بھر گئیں۔

 مظاہرین نے یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے بینرز اُٹھا رکھے ہیں اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

حزب اللہ نے صیہونی فوج کی تنصیبات پر راکٹ برسادیئے

اسرائیلی مظاہرین نے کہاکہ نیتن یاہو اپنی کرسی بچانے کے بجائے فوری طور پر حماس کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدہ کریں تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو حماس کی قید سے جلد از جلد رہا کرایا جا سکے گا۔

Back to top button