جنوبی افریقا کے بار میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک
جوہانسبرگ کے جنوب مغربی قصبے میں مسلح افراد نے بار میں موجود لوگوں پر رائفلوں اور پستول سے فائرنگ کی

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے جنوب مغربی قصبے میں بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے بار میں موجود لوگوں پر رائفلوں اور پستول سے فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے مسلح افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
