پاک برطانیہ تعلقات تاریخ ،ثقافت،مشترکہ مقاصدپرمبنی ہیں،اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخ، ثقافت اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پاکستان ہاؤس لندن میں تفصیلی ملاقات کی۔
ڈپٹی اسپیکر ہاؤس آف کامنز نصرت غنی سمیت متعدد برطانوی اراکین پارلیمنٹ عشائیے میں شریک ہوئے۔
عشائیہ پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان ہاؤس میں دیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 15 ہوگئی، جو برطانوی جمہوریت کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی بحالی کے لیے حکومتی روڈ میپ پر بریفنگ دی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے بھاری جانی و مالی قربانیاں دیں۔حکومت پاکستان کی ترقی کے سفر میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔
نائب وزیراعظم نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے پاکستان میں برطانوی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔
عوام کےساتھ ملکرعوامی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان
برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر اور غزہ کے مظلوم عوام پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔