صرف لاڈلہ بدلا ہے،کندھا نہیں ،حسن مرتضیٰ کی ن لیگ پر تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پہلے ایک لاڈلہ تھا، اب دوسرا ہے لیکن ملک میں عوامی راج کب ہوگا۔

 رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف لاڈلہ بدلا ہے، کندھا نہیں بدلا، ملک اس طرح چلائیں گے تو اگلی حکومت چلتی نظر نہیں آتی، الیکشن میں ایساسرپرائز دیں کہ سب کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔پیپلز پارٹی کو ڈیل اور ڈھیل سے کوئی خطرہ نہیں، آپ کا مقابلہ اناڑی کھلاڑی سے نہیں، پیپلز پارٹی سے ہے، میاں صاحب کے بغیر پیپلز پارٹی الیکشن کو ادھورا سمجھتی ہے۔نگران حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جو ان کے کرنے والا نہیں، الیکشن کروانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے جس کا نام نہیں لیا جا رہا، حیران ہوں (ن) لیگ کی نجکاری پالیسی کو یہ آگے بڑھا رہے ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ان کو سرکاری اداروں کو بیچنے کا حق کس نے دیا؟ پنجاب میں سرکاری ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے، اساتذہ کو جیلوں میں ڈالنا اور ان پر پولیس تشدد زیادتی ہے۔نواز شریف کوملنے والاریلیف بھی غلط ہے، خواجہ آصف میچ فکس کا بیان دے کر کیا تاثر

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،پہلی بار 100 انڈیکس 51 ہزار کی سطح عبور کرگیا

دےرہے ہیں۔

Back to top button