حزب اللہ کاپہلابڑا حملہ،اسرائیلی ملٹری بیس کونشانہ بنایا

حسن نصر اللہ کی شہادت کےبعد حزب اللہ کاپہلابڑا حملہ،اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے گلیلوٹ بیس کونشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اپنےحملےمیں فادی4میزائلوں کا استعمال کیاجو اس سےقبل استعمال نہیں کیےگئےالبتہ حزب اللہ فادی میزائل سےدوسرےورژنزپہلےضروراستعمال کرتا رہاہے۔

 دوسری جانب حزب اللہ نےاسرائیلی فوج کی جانب سےلبنان میں زمینی کارروائی کے بیان کی تردیدکرتےہوئےاسےجھوٹا دعویٰ قرار دےدیا۔

حزب اللہ میڈیا ریلیشن ڈیپارٹمنٹ نےمنگل کو جاری بیان میں کہا کہ دشمن کی جانب سےلبنان زمینی راستےسےداخل ہونےکی باتیں جھوٹ ہیں اوراسرائیلی فوج جب بھی آئے گی ہم اس کےلیےتیار ہیں۔

 علاوہ ازیں غزہ شہرمیں اسکول پراسرائیلی بمباری میں6 افرادشہید ہوگئےجب کہ وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزیں کیمپ میں2گھروں پراسرائیلی حملےمیں شہید افراد کی تعداد13ہوگئی۔

اسرائیل کی بری فوج لبنان میں داخل، حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نےبھی خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج کےانجینئرنگ یونٹ کونشانہ بنایااوراس حملےمیں اسرائیلی فوجیوں کےہلاک و زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

Back to top button