اہرام مصر کتنے سال پرانے ہیں؟

اہرام قدم مصر کی طاقت کا اظہار کرتے ہیں اور اب بھی وہ لوگوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔مگر اہرام کو تعمیر کرنے کا سلسلہ کب شروع ہوا تھا یا سب سے پہلا ہرم کب تعمیر ہوا؟اس کا جواب یہ ہے کہ سب سے پہلا ہرم فرعون Djoser نے تعمیر کیا تھا جو لگ بھگ 4 ہزار 700 سال پرانا ہے۔
اس کے بعد ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک مصری بادشاہ اہرام تعمیر کرتے رہے اور آخری ہرم فرعون Ahmose I نے ساڑھے 3 ہزار سال قبل تعمیر کیا تھا۔اس کے بعد مصری بادشاہوں کو وادی ملوک (یا بادشاہوں کی وادی) میں زیرزمین مقبروں میں دفن کیا جانے لگا۔
اس کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ قدیم مصر میں 27 سو قبل مسیح سے 15 سو قبل مسیح تک اہرام تعمیر کیے گئے۔فرعون Djoser کا ہرم 6 تہوں میں تعمیر کیا گیا تھا۔قدیم دستاویزات سے عندیہ ملتا ہے کہ Imhotep نامی شخص نے اس ہرم کو تعمیر کیا تھا۔ماہرین کے مطابق Imhotep مصر کا پہلا آرکیٹیکٹ تھاجس نے پتھروں سے عمارت تعمیر کی اور اسی نے فرعون Djoser کے ہرم کو تعمیر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دستاویز میں آرکیٹیکٹ کا نام فرعون Djoser کے ساتھ درج ہے جس میں اسے سنگ تراشوں کا سربراہ قرار دیا گیا ہے۔