مدارس کو گرایا تو اقتدار کی اینٹ سے اینٹ بجادوں گا،فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہنا ہے کہ میرے مدارس کی ایک اینٹ بھی گرائی تو میں اقتدار کی عمارت کی اینٹ سے اینٹ بجادوں گا۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کا ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ختم نبوت کی شمع کے پروانوں نے ہمیں دعوت دی ہے جس طرح لبیک کیا ہے میں اپنی زندگی آپ کے لئے وقف کردوں تو پھر بھی آپکا شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔

مولانافضل الرحمان نے کا کہ اس وقت ربیع الاول کا مہینہ ہے جب نبی کریم کا نور کائنات میں چمکا، ہم اس مہینے میں انکے ختم نبوت کا حق ادا کرنے کے لئے موجود ہے۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ لاہور کی وسعتیں آپکو سلام پیش کررہی ہیں یہ وہی مینار پاکستان ہے جہاں پاکستان بنانے کی قرارداد منظور ہوئی تھی، آج اسی جگہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بچانے کی کوشش کی گئی۔

مریم نواز کا شہریوں کو سرپرائز،” چائے پینے کیلئےڈھابے“پرگاڑی رکوادی

جے یو آئی کے سربراہ نے کہ کہ 50سال بعد دنیا کو پیغام دے رہے ہیں نبی کریم کی ختم نبوت پر شب خون مارنے والوں کو دیکھ لینا ہوگا۔

Back to top button