126 ویں ترمیم بھی کرنی پڑی تو کریں گے : طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کاکہنا ہےکہ 26 ویں ترمیم کی ہے، 126 ویں ترمیم بھی کرنی پڑی تو کریں گے۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی والے کبھی کہتے ہیں ڈیل ہوگئی،اب کہتےہیں کہ ٹرمپ جیتےگا تو ہمیں نکالے گا،پاکستان کے خلاف یہ لوگ لابنگ کرتے ہیں،یہ لوگ کانگریس سے خط لکھواتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا کہناتھا کہ چیف جسٹس کی حلف کی تقریب میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سوا گھنٹے پہلےپہنچے ہوئے تھے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام مشکل سے قائم کیاگیا ہے، غریب کو سانس لینےکا موقع ملا ہے، ملک میں مہنگائی کم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم انوسٹمنٹ کےلیے جگہ جگہ جارہے ہیں،پی ٹی آئی کے لوگ سعودی وفد کو روکناچاہتے تھے،غریب کا چولہا جلنا شروع ہوا ہےاسے ہم رکنے نہیں دیں گے۔
پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی : عرفان صدیقی
سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ آپ کو تکلیف کس بات کی ہے؟ آپ تحریک چلانے میں ناکام رہےہیں،آپ کے کرتوتوں پر کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا احتجاج کامیاب نہیں ہوا،وہ اپنے تمام اہداف میں نا کام ہو چکے ہیں، عمران خان کی بہن کچھ کہتی ہیں اور اہلیہ کچھ کہتی ہیں،پارٹی کا خیبرپختونخوا گروپ کچھ کہتا ہے تو لاہوری گروپ کچھ اور کہتاہے۔
طلال چوہدری نےکہا کہ ہمیں حکومت پر اعتماد ہےاور اداروں کی معاونت سے ملک میں استحکام ہے۔