وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر کی ون آن ون ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر  الہام علییوف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔

 وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم نے آذری صدر کو خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے ؛ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کے لئے آپ کا دورہء پاکستان انتہائی خوش آئند اور ایک اہم سنگ میل ہے ۔پاکستان اور آذربائجان کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین معاہدوں ،یاداشتوں پردستخط

 شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور آذربائجان کے درمیان اقتصادی، توانائی، سیاحت، ثقافتی، تعلیمی، ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال اور ماحولیاتی تعاون، دونوں ممالک کے عوام کے آپس کے روابط سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں شراکت داری کو بڑھایا جائے گا ۔

وزیراعظم  نےباکو کو  انتیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کی میزبانی ملنے پر آذربائجان کے صدر کو مبارکباد اور اس حوالے سے پاکستان کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں کا مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔.

Back to top button