اہم قانون سازی،ایوانوں میں خاموش سرگرمیاں،اپوزیشن کیلئے سرپرائزتیار
اہم قانون سازی کیلئےحکومتی ایوانوں میں خاموش سرگرمیاں جاری،اپوزیشن کیلئے سرپرائز تیار،ارکان اسمبلی کو بھی اسلام آباد طلب کرلیاگیا۔
اہم حکومتی شخصیت کا دعویٰ ہے کہ حکومت قانون سازی کےلئے اپوزیشن کو سرپرائز دے سکتی ہے۔قانون سازی کےلئے پارلیمنٹ میں نمبرز پورے کر لئے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے اپنے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین کو ھنگامی طور پر اسلام طلب کر لیا۔حکومت کا اتحادیوں کو بھی اپنے پارلیمنٹیرین کی اسلام آباد میں موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
جے یو آئی (ف) کے رکن نور عالم خان نے عدلیہ کے حوالے سے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا رکھا ہے۔صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے ان سے قانون سازی کےلئے حمایت مانگ چکے ہیں۔حکومت کا پی ٹی آئی کے بعض آزاد اراکین اسمبلی کی حمایت کا بھی دعویٰ کیاگیا۔
تعلیم اور خواندگی قوم کے مستقبل کی بنیادہیں، صدر ،وزیراعظم
کل سے شروع ہونے والا ہفتہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لئے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ن لیگ اور ایم کیو ایم کے بیرون ملک پارلمینٹیرین کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدای کی گئی۔حکومتی ایوانوں میں اہم قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔