تعلیم اور خواندگی قوم کے مستقبل کی بنیادہیں، صدر ،وزیراعظم

صدر مملکت آصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ تعلیم اور خواندگی ہماری قوم کے مستقبل کی بنیادہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر پیغام میں کہنا ہے کہ قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے۔آئین کے آرٹیکل 25 اے کے مطابق تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔آج ہم ہر شہری کو تعلیم فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں ۔پاکستان نے ناخواندگی کے مسئلے کے پیش ِنظر قومی تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔تعلیمی ایمرجنسی کا مقصد اسکول نہ جانے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنا ، 7 کروڑ بالغ افراد کو تعلیم دینا ہے۔ہر خواندہ شہری سے اپیل ہے کہ وہ کم از کم ایک ناخواندہ شخص کو تعلیم دے۔خواندگی میں اضافے کیلئے بے نظیر تعلیمی وظائف دیے جارہے ہیں۔مستحق بچوں کو اعلیٰ ثانوی سطح تک تعلیمی وظائف کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
اہم قانون سازی،ایوانوں میں خاموش سرگرمیاں،اپوزیشن کیلئے سرپرائزتیار
خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام میں کہنا ہے کہ خواندگی ایک بنیادی انسانی اور آئینی حق ہے۔ تعلیم اور خواندگی ہمارے ملک کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔خواندگی محض پڑھنے لکھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ یہ بااختیار بنانے، اقتصادی مواقع اور معاشرے میں فعال شرکت کا ایک گیٹ وے ہے۔ آج ہم تعلیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم ایک زیادہ باخبر اور پائیدار قوم کے لیے کوشاں ہیں۔
