عظمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کو میوزیکل کنسرٹ قرار دیدیا
وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کے جلسے کو میوزیکل کنسرٹ قرار دیدیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت ہوگی لیکن انتشار اور فتنہ فساد کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نیب ترامیم پر اعتراض کرنے والے بانی پی ٹی آئی ریلیف کےلئے سب سے پہلے درخواست دے رہے ہیں، بدقسمتی ہے کہ کے پی کے سے سرکاری وسائل پر لوگوں کو پی ٹی آئی جلسہ کےلئے لایا جارہا ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ آج اسلام آباد میں میوزیکل کنسرٹ ہوگا کے پی کے سے سرکاری وسائل استعمال کرکے لوگوں کو جلسہ گاہ لایا جائے گا، زمان پارک میں پیٹرول بم بنانے والے اقبال خان جن کو علوی کے ذریعے باہر نکالا گیا آج معلوم نہیں کتنے اقبال خان کے پی کے سے آئیں گے، جلسوں پر اعتراض نہیں فتنہ فساد پر کل بھی تھا اور آج بھی ہے،
عظمی بخاری کاکہناتھاکہ جس جس نے نو مئی کیا اور جس کی ہدایت پر کیا سب کو جواب دینا پڑے گا، نو مئی سکوت ڈھاکہ کی طرح تاریخی واقعہ ہے جسے کبھی بھولا نہیں جا سکتا پی ٹی آئی دور میں چالیس کیسز ملٹری کورٹس میں چلائے گئے جی ایچ کیو پر حملہ کیس ملٹری کورٹس میں چل سکتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کا نومئی حملہ کیس میں کیوں نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی بڑھ چڑھ کر نیب ترامیم کی مخالفت کررہا تھا اب ریلیف کےلئے سب سے پہلے درخواست آئی۔
پی آئی اے انتظامیہ کا 32 ہزار کلو گرام چینی خریداری کا فیصلہ
عظمی بخاری کاکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی خان سے نوٹریشن اینڈ میٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈی جی خان سے ہی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام شروع کیا ہے 185لوگ ڈی جی خان سے کوالیفائی کر گئے ہیں، ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے مسٹر بین اور چارلی چپلن کی طرح نہر پر بیٹھنے والے بزدار تو کوئی پارفارمنس تو نہ دے سکے مریم نواز خدمت کے ریکارڈ قائم کررہی ہیں۔