عمران خان نے ٹرمپ کی کامیابی کو اچھی پیش رفت قرار دیا : علی محمد خان

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے اچھا تعلق رہا ہےتو یہ اچھی پیش رفت ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ جوبائیڈن کے دور میں مداخلت ہوئی اور اس دور میں جو منفی رویہ تھا، ٹرمپ کے آنے سے وہ نیوٹرل ہو جائےگا تو فرق تو پڑے گا۔
علی محمد خان کےمطابق عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ جب میں وزیر اعظم تھا تو میرا ٹرمپ سے رابطہ رہتا تھا اور ایک اچھا دوستانہ تعلق تھا،اگر وہ لوگ آتے ہیں جن سے اچھا تعلق رہا ہےتو یہ اچھی پیش رفت ہے۔
آگے بڑھنے کا راستہ صرف احتجاج
رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کےمطابق انہوں نے عمران خان سے ڈائیلاگ کی بات کی، عمران خان نے اس سے اتفاق کیا لیکن کہا کہ آگے بڑھنے کا راستہ صرف احتجاج ہے۔
ٹرمپ کی جیت کے بعد بھی عمران کی فوری رہائی کا امکان کیوں نہیں؟
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے مزید کہاکہ عمران خان کی رہائی کا معاملہ پاکستان میں ہی مکمل ہوگا امریکا سے نہیں۔
علی محمد خان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ حالیہ قانون سازی سے سپریم کورٹ کو کمزور کیاگیا ہے، پی ٹی آئی نے ملک کی بہتری کےلیے قانون سازی کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
