عمران خان اسرائیل اور پاکستان کے تعلقات کےلیے موزوں ترین شخصیت ہیں : اسرائیلی اخبار
اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کےلیے موزوں ترین شخصیت قرار دےدیا۔
اسرائیلی اخبار میں شائع کالم کےمطابق پاکستان طویل عرصے سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کادیگر اسلامی ممالک کےمقابلے میں مضبوط ترین حامی رہاہے، جس کی جڑیں پاکستانی معاشرے اور آئین میں رچی بسی ہیں اور پاکستان نےہمیشہ اقوام متحدہ سمیت ہربین الاقوامی فورم پر فلسطینیوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے۔
اسرائیلی اخبار کےمطابق بطور وزیر اعظم عمران خان نےعوامی سطح پر بارہا فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان کیااور اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے صیہونی ریاست کے پاکستان کےساتھ تعلقات معمول پر آنےکے نظریے کی مخالفت کی اور کہاکہ جب تک فلسطین کا معاملہ حل نہیں ہوتاتو اس وقت تک پاکستان اور اسرائیل کےتعلقات بحال نہیں ہوسکتے۔
عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور
اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل کےمطابق عمران خان کے گولڈ اسمتھ فیملی سے رشتہ داری خاص طور پر جمائمہ گولڈ اسمتھ سےازدواجی تعلق ایک حقیقت ہے، عمران خان اسرائیل اور پاکستان کےتعلقات کی موجودہ نوعیت کو بدل سکتےہیں۔
اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کےدرمیان تعلقات ک لیے موزوں ترین شخصیت قرار دیتےہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں خارجہ تعلقات میں عملی نقطہ نظر کو اپنایاگیا۔
اخبار کے مطابق عمران خان اسرائیل کےبارے میں پاکستان کےمؤقف پر نظرثانی کےلیے زیادہ کھلے ہوسکتے ہیں، اسرائیل اور اتحادیوں کو یقینی بنانا چاہیے عمران خان کو پاکستانی سیاست میں حصہ لینے کی آزادی حاصل ہو۔