عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب کا بطور پارٹی سیکرٹری جنرل استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نےمیرا استعفیٰ منظور کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر، کیس بھگتنا، جلسےدیکھنا سمیت دیگر معاملات کا بھی بوجھ تھا۔انہوں نےکہاکہ میں نےاس سےقبل بھی 22 جون کو استعفٰی دیا لیکن وہ منظور نہیں کیاگیا۔

عمر ایوب نے کہاکہ میں بطور کارکن عمران خان کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔

نیب ترامیم بحالی کے فیصلے کےبعد عمران خان نے بریت کی درخواست دائر کردی

Back to top button