فیصل واوڈانےحکومت کونکمااورنااہل قراردیدیا

سینیٹر فیصل واؤڈا نے آئینی ترامیم کی منظوری نہ ہونےسےحکومت کونکما اور نااہل قرار دیدیا۔

سینیٹرفیصل واوڈا کاپارلیمنٹ آمد پرصحافیوں سےگفتگو میں کہنا تھا کہ نااہلوں اور نکموں سےیہی توقع کی جا سکتی ہے۔مولانا کےبارےمیں اپناتجزیہ اور پیش گوئی جلد کروں گا۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین چھپ چھپا کرنکل رہےہیں۔حکومتی اراکین سےپوچھیں بل کیوں نہیں پیش ہوا۔جلدآپ کو بتائیں گے پہلےحکومت کے لوگوں سےپوچھیں۔

خیال رہےحکومت نےآئینی ترامیم نل مؤخرکردیا۔بل دس سےبارہ دن بعد قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔

حکومتی ذرائع نےبتایا کہ حکمران اتحادآئینی ترامیم بل پرمولانا فضل الرحمان کو راضی نہ کرسکا، مولانا فضل الرحمان نےمؤقف میں کہا کہ آئینی عدالت کا قیام عجلت میں نہیں کیاجاسکتاجبکہ جوڈیشل کمیشن کی ازسرنو تشکیل پربھی جے یو آئی نےوقت مانگ لیا۔

حکومتی ذرائع نےبتایا کہ آئینی بل پی ٹی آئی اراکین کےووٹ کےبغیر پاس کرائیں گے۔ بل کافی عرصے سے زیر بحث تھا لیکن مولانا فضل الرحمان نےیو ٹرن لیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نےآئینی ترامیم غیر معینہ مدت تک مؤخر ہونےکی تصدیق کی تھی۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کی اہم اتحادی ایم کیو ایم نےبھی آئینی ترمیم کا مسودہ نہ ملنےکا شکوہ کردیا۔

 پارلیمانی کمیٹی کے 3گھنٹے طویل اجلاس میں کیا ہوا؟اندرونی کہانی آ گئی

ایم کیوایم پاکستان کےرہنما ڈاکٹر فاروق ستارکاقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگرمسودہ نہیں تو ورکنگ پیپر خصوصی کمیٹی اجلاس میں دیا جاناچاہیئے تھا۔اپوزیشن کا۔گلہ ہےہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔بطور اتحادی ہمیں بھی تحفظات ہیں۔عام طور پر چھٹی کے دن اجلاس نہیں ہوتا۔ قانون سازی کاایک طریقہ کارہے۔

Back to top button