نیب ترامیم بحالی کے فیصلے کےبعد عمران خان نے بریت کی درخواست دائر کردی

عمران خان نے نیب ترامیم بحالی کے فیصلے کےبعد مقدمات سے ریلیف لینے کا فیصلہ کرتےہوئے وکلا کے ذریعے نیب کورٹ میں بریت کی پہلی درخواست دائر کردی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نےسماعت کی۔

نیب ترامیم بحالی فیصلے کےبعد عمران خان  نے نیب کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

بریت کی درخواست پر وکلائے صفائی نےکہا کہ اس ریفرنس میں بشری بی بی کی درخواست بریت پہلےہی دائرہے، عمران خان  کی درخواست کو بشری بی بی کی درخواست بریت کےساتھ منسلک کردیاجائے۔

فتنہ پارٹی کے پاس جلسے کےلیے فنڈز ہیں نہ بندےاور نہ ہی کوئی سہولت کاری ہے : عظمیٰ بخاری

نیب کے وکلا نے عمران خان کی درخواست کی مخالفت کرتےہوئے کہاکہ یہی عدالت ریفرنس کی سماعت کرسکتی ہےجو عدالتی دائرہ اختیار میں ہے، سپریم کورٹ کےفیصلے کے بعد یہ کیس متاثر نہیں ہوتا، وکلائے صفائی کوپہلے دائرہ اختیار چیلنج کرناچاہیے تھا وہ درخواست بریت پر آگئے، اگر عدالت اس ریفرنس کی سماعت نہیں کرسکتی تو بری کیسے کرسکتی ہے، بریت سےقبل تو دائرہ اختیار کا تعین ہوناچاہیے۔

عمران خان کی جانب سے دائردرخواست بریت پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت منگل 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Back to top button