فتنہ پارٹی کے پاس جلسے کےلیے فنڈز ہیں نہ بندےاور نہ ہی کوئی سہولت کاری ہے : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ یہ پچھلے ایک مہینےسے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہےہیں، ان کےپاس جلسے کےلیے فنڈز ہیں نہ بندےاور نہ ہی کوئی سہولت کاری ہے،ہمیں معلوم ہےجلسے،جلوس اور دھرنےان کا کاروبار ہیں، دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔

عمران خان کا نائب کپتان ہوں، بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا : شاہ محمود قریشی

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا کہ اداروں کےخلاف آپ لوگوں نے جلسے میں جو زہر اگلنا ہےوہ روزانہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہےہیں، فتنہ پارٹی مریم نواز کےبغض اور تعصب کاشکار ہے، اڈیالہ جیل کےقیدی کا ایجنڈا ملک کو بڑےحادثے سے دوچار کرناہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ عوام اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور اپنےاصل دشمن کو پہچانیں،یہ شخص جیل سے نکلنے کےلیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے،فتنہ پارٹی پنجاب میں انتشار، نفرت اور جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دےگی تو ریاستی مشینری حرکت میں آئے گی۔

Back to top button