عمران خان کا نائب کپتان ہوں، بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا : شاہ محمود قریشی

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  عمران خان کا نائب کپتان ہوں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیاگیا۔دوران سماعت شاہ محمود قریشی روسٹرم پرآگئے اور کہاکہ جب مقدمات درج کیےگئے تب پنجاب میں بھی نہیں تھا،مجھے ایک سال دو ماہ بعد گرفتار کیاگیا، جب میں رہا ہواتو 9 مئی مقدمات میں گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کےلیے سرحدیں کھولیں : اسحٰق ڈار

شاہ محمود قریشی نےکہا کہ  عمران خان کا میں نائب کپتان ہوں، میں بھاگنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ لوگ ڈرتے ہیں اگرمیں باہر آ گیا تو لوگ اکٹھے ہوں گے۔40 سال سےسیاست میں ہوں آج تک کوئی مقدمہ نہ ہوا، اب اچانک 55 مقدمات درج ہوگئے،یہ لوگ دلائل کیوں نہیں دےرہے،یہ جان بوجھ کر التوا چاہتےہیں،اگر ہم گناہ گار ہیں تو ہمیں سزا دیں،یہ قوم کاوقت ضائع کررہے ہیں، ہمیں عدالتوں پربڑا اعتماد ہے۔

Back to top button