عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،پی ٹی آئی قبلہ درست کرے،فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹرفیصل واوڈا کاکہناہےکہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔عمران خان کی جان بچاؤ گا تحریک انصاف اپنا قبلہ درست کرے۔

سینیٹر فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے مرکزی آفس بہادرآباد، کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واڈا ون مین آرمی ہیں ہر طرف چھائے ہوئے ہیں، پاکستان کو جوڑنے اور سیاسی قوتوں کو ایک جگہ لانے کا کام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے نہیں ہوا، یہ کام اکیلے فیصل واوڈا کررہے ہیں، ان کی پوری تائید اور سپورٹ کرتے ہیں، ان کے لیے جو کردار ادا کرسکیں گے کریں گے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فیض حمید کے کیس کی کارروائی پر دباؤ ڈالنے کے لیے سول نافرمانی کی کال دی۔سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا قومی مقصد ہے، مصطفی کمال اور میری یکساں فطرت ہے۔

سابق وزیرنے کہاکہ پیار سے بھی کام کرانا جانتےہیں اورہاتھ مروڑ کر بھی، ہمیں سب کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا، روز لاشیں گرانادھرنےاور ناانصافی اب پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا اس کا احترام کرنا ہوگا

فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جان کوخطرہ ہے، وزیر اعلی کے پی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی، ایم کیو ایم کی قیادت فضل الرحمان سے ملاقات کریگی، مولانا کے بل کےحوالےسےہم ملکر کوئی راستہ نکالیں گے،میں وہ نہیں جو اندر خانے اسٹیبلشمنٹ کےپیر پڑےاور باہر آکر برا بھلا کہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں بھی بہت اچھے لوگ ہیں، تحریک انصاف اگر اپنا قبلہ درست کرےتو بہتر ہوگا، بیگم اور ان کےحواریوں سے بانی تحریک انصاف کی جان بچانی ہے، آج کہیں سب سےزیادہ مخلص کوئی عمران خان کے ساتھ ہے وہ ان کی بہنیں ہیں۔

 سابق وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال دی ہے، 14 تاریخ فیض حمید کی پروسیڈنگ پر پریشرڈالنے کےلیےمقرر کی لیکن یہ پروسیڈنگ اس سے پہلے شروع ہو جائیگی، اسٹیبلشمنٹ کوئی سودا نہیں کررہی،حکومت کےپاس جاؤں گا کہ وہ فیملی کارپوریشن کی طرح حکومت نہ چلائے۔

Back to top button