عمران خان کاطبی معائنہ، ڈاکٹرز کی ذاتی معالجین کو بریفنگ، علاج پر اظہار اطمینان

پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا تفصیلی اور مکمل طبی معائنہ کیا۔ اور انکی بینائی میں نمایاں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے جاری علاج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین امراضِ چشم نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے اپوزیشن کے رہنماؤں اور عمران خان کے ذاتی معالجین کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد رپورٹ تیار کر لی ہے، جسے آج حکومت کو بھجوانے کا امکان ہے اور یہ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

کیا عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟

ذرائع کے مطابق دو رکنی ڈاکٹروں کے پینل جس میں الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر محمد عارف شامل تھے نے اتوار کو تقریباً دو گھنٹے صرف کیے اور تفصیلی چیک اپ و ضروری ٹیسٹ مکمل کیے۔ ڈاکٹر محمد عارف نے 24 اور 25 جنوری کی رات بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پروسیجر کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

سہیل وڑائچ نے عمران کی فوج سے ڈیل کا امکان مسترد کیوں کر دیا؟

میڈیکل ٹیم نے اپوزیشن قیادت کو تازہ ترین رپورٹ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کو وقت پر دوسرا انجیکشن لگانے کا امکان ہے، جبکہ میڈیکل رپورٹ میں معائنہ کی تمام تفصیلات اور اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ڈاکٹروں کی رائے بھی شامل ہوگی۔

Back to top button