عمران نیازی!تمہاری حکومت کا تختہ ہم نے الٹا کسی پر الزام مت لگاؤ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی اور پر الزام نہ لگاؤ ، ہم نے پارلیمنٹ کے راستے تمہارا تختہ الٹا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آج یہ لوگ بلوں میں چھپے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کے راستے آپ کا تختہ الٹا ہے کسی اور پر الزام نہ لگاؤ، 2018 کے دھاندلی کے الیکشن کے سرپرست کا ہمیں معلوم ہے، ہم نے بھی بڑے بڑے تاریخی جلسے کیے، ہم نے تمہاری حقیقت دنیا کو بتا دی، ہم نے پورے ملک میں مظاہرے اور جلسے کیے لیکن پرامن کیے، گملا بھی نہیں ٹوٹا۔ان کا کہناتھاکہ چند روز پہلے سپریم کورٹ کےباہر احتجاج کیا، ہم نے سپریم کورٹ کے گملوں کا بھی خیال رکھا، ہم نے ریاست کی عزت، وقار اور ناموس اورحدود کو بھی سمجھا ہے لیکن آپ احتجاج کیلئے نکلے اور آپ نے ریاست پر حملہ کیا، آپ نے کورکمانڈر کےگھروں پرحملہ کیا، جی ایچ کیوپرحملہ کیا، شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تم نے چکدرہ کے قلعے پر حملہ کیا، لوگوں پر گولیاں چلائیں، ہم نے آپ کےخلاف جو پہلے دن آواز بلند کی تھی وہ صحیح نکلی، میں نے پریس کانفرنس میں ان تمام شخصیات کا نام لیا، اسرائیل کے ایجنٹ تمہاری حمایت کررہےہیں، ایک شخص نے تعمیر و ترقی کے منصوبے کو روکا۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سی پیک صرف سڑک کا نام نہیں یہ تجارتی شاہراہ ہے، اقتصادی راستے کے ساتھ یہاں پر ایک انڈسٹریل ایریا بنے

امریکی وزیرخارجہ کا دورہ چین ْہم منصب سے طویل ملاقات

گا اور نیا شہر آباد ہوگا، ہم یہاں ایک ریجنل کارگو ائیرپورٹ بنائیں گے۔

Back to top button