پی پی 139کےضمنی الیکشن میں ن لیگ نےمیدان مارلیا

شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی139 کےضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نےمیدان مارلیا۔

پی پی139 شیخوپورہ4کےتمام 124پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجےکےمطابق ن لیگ کےراناطاہر اقبال44ہزار 535 ووٹ لےرکامیاب ہوگئے۔

تحریک انصاف کےحمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کےامیدواراعجازحسین20 ہزار 93 ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کےرکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین کےانتقال پر خالی ہوئی تھی۔

پی پی 139 شیخوپورہ کےضمنی الیکشن کیلئےحلقےمیں124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ضمنی الیکشن میں8 امیدواروں نے حصہ لیا۔پولنگ کےدوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھے۔

رواں سال کےدوران پی پی 139 میں یہ تیسرےالیکشن ہیں۔8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین این اے 120اورپی پی139 سے کامیاب ہوئے تھے، انہوں نےصوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی،ضمنی الیکشن میں ان کے بھائی مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین منتخب ہوئے۔

رانا افضال حسین کی وفات کےبعدحلقےمیں تیسری مرتبہ الیکشن ہواہے،ضمنی الیکشن میں کامیابی پرلیگی کارکنوں نےمرکزی آفس کےباہر جشن منایا، کارکنوں نے آتشبازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےمسلم لیگ ن کےامیدواررانا طاہرکو ضمنی الیکشن میں جیت پرمبارک باد دیتےہوئے کہاہےکہ  ن لیگی امیدوارکی واضح برتری عوام کےاعتماد کی عکاسی کرتی ہے، عوام نےانتشار کےبجائے ترقی وخوشحالی کے حق  میں فیصلہ سنایا۔

Back to top button