بھارت بی ایل اے کو پاکستان میں خونریزی کا پیسہ دیتا ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بی ایل اے بھارت کی پراکسی کے طور پر لڑ رہی ہے،بھارت ان کو پیسہ دیتا ہے اور وہ یہاں خونریزی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کو پوری قوت سے جواب دیں گے،اس قسم کے واقعات کےبعد ایسی تحریکیں مقبولیت کھو دیتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ بچوں اور عورتیں سمیت اپنا دفاع نہ کر سکنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا جائےتو ایسا کرنے والی تحریک کی مذمت ہوتی ہے اور اُس کا زور ٹوٹ جاتا ہے۔

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا، ملک چھوڑنے کا حکم

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) بھارت کی پراکسی کے طور پر لڑ رہی ہے،بھارت ان کو پیسہ دیتا ہے اور وہ یہاں خونریزی کرتے ہیں، ہم جو کہہ رہے یں اسے ثابت بھی کریں گے،یہ صرف باتیں نہیں ہیں۔

Back to top button