بھارت نے کینیڈین وزیراعظم کوتعلقات کی خرابی کا ذمے دارقرار دیدیا

بھارتی سفیر سنجے کمار ورما نےاپنی بے گناہی پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم دونوں ملکوں کے تعلقات میں خرابی کے ذمے دار ہیں۔

سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات پر کینیڈا سےبےدخلی کا سامنا کرنےوالے بھارتی سفیر سنجے کمار ورما نے اپنی بے گناہی پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم دونوں ملکوں کے تعلقات میں خرابی کے ذمے دار ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اوٹاوا کی جانب سےنئی دہلی پرکینیڈا میں بھارت کے مخالفین کو نشانہ بنانےکےالزامات عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرےکے6،6 سفارتکاروں کوملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

جسٹن ٹروڈو نے مذکورہ6بھارتی سفارتکاروں پرگزشتہ سال برٹش کولمبیا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ملوث ہونےکاالزام عائد کیا تھا۔

کینیڈا میں تعینات بھارتی سفیرسنجے کمار ورما نے کینیڈین ٹی وی چینل سی ٹی وی کو بتایا کہ جسٹن ٹروڈو شواہد کے بجائےخفیہ معلومات پر بھروسہ کر رہے ہیں۔

 غزہ پراسرائیلی بمباری میں اضافہ،87 فلسطینی شہید

سنجے کمار ورما نےکہا ہے کہ ’ اگر مقصد خفیہ معلومات کی بنیاد پر تعلقات تباہ کرنا تھا تو انہوں نے ایساہی کیا ہے’۔اس سوال پرکہ کیا ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ان کا ہاتھ ہے؟سنجے کمار ورما نے کہا کہ ’ ہر گز نہیں، کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، یہ سیاسی تحرک پر مبنی ہے’۔

آبائی ریاست پنجاب کے بعد سکھوں کی سب سےبڑی تعداد کینیڈا میں پائی جاتی ہے اور علیحدہ ریاست کے قیام کے لیے وہاں ہونے والے مظاہروں سے نئی دہلی حکومت ناراض ہے۔

Back to top button