بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے میڈیا کے ذریعے ٹیم کے پاکستان نہ جانے کی خبر کی وجوہات بتادیں

معروف بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کےلیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجوہات بتادیں۔

پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کےمطابق انڈین میڈیا کےذریعے خبر دینے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو ذہنی طور پر تیار کر دیا گیا ہےکہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی ہے،حکومت نے میڈیا کےذریعے یہ بات پاکستان تک پہنچائی۔

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے کہاکہ میڈیا کے ذریعے ہی لڑائی لڑی جا رہی تھی،اگر سمجھ رہ ہیں کہ آج منع کیاگیا ہے تو وہ غلط ہے،کسی بھی اسٹیج پر ایسا نہیں لگتا تھاکہ انڈیا جائے گا کیوں کہ یہ بات بی سی سی آئی کےہاتھ میں نہیں تھی بلکہ یہ سب بھارتی حکومت کےہاتھ میں ہے۔

وکرانت گپتا نےکہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ جس ملک میں ہوتا ہےوہا ں پر سب جاتےہیں لیکن انڈیا اور پاکستان کے حالات تھوڑے مختلف تھے،ایسا نہیں ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آفیشلی آج آگاہ کیاگیا ہے۔

بھارتی صحافی  کےمطابق انڈین میڈیا کےذریعے خبر دینے کا مقصد یہ تھا کہ پاکستان کو ذہنی طور پر تیار کر دیا گیا ہےکہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی ہے،حکومت نے میڈیا کےذریعے یہ بات پاکستان تک پہنچائی۔

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے پاکستان آنے سے انکار

خیال رہےکہ بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیاگیا ہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستان نہیں آئے گی،میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنےکو تیار ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائےگی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی خط نہیں ملا،اگر نہ آنے کا تحریری پر طور پر بتایاگیا تو حکومت کے پاس جاؤں گا،ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

Back to top button