بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے پاکستان آنے سے انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کےبارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی اور اپنے میچز کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتی ہے۔

بھارتی ٹیم کے میچز کی میزبانی کےلیے دبئی مضبوط امیدوار ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق بی سی سی آئی نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کردیا ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے کچھ میچز دبئی میں کھیلےجانے کا قوی امکان ہے۔

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

خیال رہےکہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کےبعد پاکستان کو ایک عرصےبعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہےجو 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑےشہروں کراچی،لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت کےتمام میچز ایک ہی شہر (لاہور) میں رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، لاہور میں واہگہ بارڈر کی وجہ سے میچز رکھے گئےہیں تاکہ بھارتی شہری ان میچز میں آسانی س شرکت کرسکیں۔

تاہم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شمولیت اب بھی سوالیہ نشان ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کافیصلہ بھارتی حکومت پر چھوڑا ہوا ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے اس بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔

Back to top button